پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے

پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے
پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے

  

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کےموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئےاور بوہری مساجد جانے والے راستے بند کردیے گئے دئیے۔نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اورایک دوسرے کومبارک باد دی۔

بوہری برادری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی