مویشی منڈی میں جانوروں کی قلت، بیوپاریوں نے قیمتیں بڑھا دی

مویشی منڈی میں جانوروں کی قلت، بیوپاریوں نے قیمتیں بڑھا دی
مویشی منڈی میں جانوروں کی قلت، بیوپاریوں نے قیمتیں بڑھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید سے ایک دن قبل ہی سپرہائی وے پر لگنی والی مویشی منڈی میں جانوروں کی قلت پیدا ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال ایک لاکھ 92 ہزار جانور مویشی منڈی لائے گئے جن میں سے اب تک تقریباً 20 ہزار سے بھی کم جانور باقی رہ گئے ہیں۔مویشی منڈی میں جانوروں کی کمی کے باعث بیوپاریوں نے قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس کے باعث شہری مہنگے جانوروں کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔بیوپاریوں کا موقف ہے کہ اس بار جانور کم لائے گئے ہیں اور انتظامیہ ہمیں سہولت نہیں دے رہی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحی کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔