مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام پہلے دن کی رمی کے لئے منیٰ پہنچ گئے ہیں اورقربانی کے بعد حجاج کرام کاسرمنڈوا کر احرام کھولنے کاعمل بھی جاری ہے اورمناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے دوران بچے کو جنم دینے والی اردنی خاتون اور پیدا ہونا والا بچہ دونوں صحت مند ہیںاور ڈاکٹرز نے ماں اور بچے کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔

سعودی وزارت صحت نے نومولود کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفات کے جبل رحمت ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام وضاح رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی