پاکستان میں اس مرتبہ عید پر کتنے جانور قربان کیے جائیں گے اور اس کا تخمینہ کتنا ہے ؟تفصیلات سامنے آ ٓگئیں

پاکستان میں اس مرتبہ عید پر کتنے جانور قربان کیے جائیں گے اور اس کا تخمینہ ...
پاکستان میں اس مرتبہ عید پر کتنے جانور قربان کیے جائیں گے اور اس کا تخمینہ کتنا ہے ؟تفصیلات سامنے آ ٓگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عید قرباں کی آمد آمد ہے اور اس سال پاکستان میں 90 لاکھ کے قریب جانور وں کی قربانی کی جائے گی جبکہ اس کا تخمینہ 361ارب روپے کے قریگ لگایا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں کل عید الضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جائے گی اور 55 لاکھ کے قریب گائے اونٹ جبکہ 35 لاکھ کے قریب بکرے اور دمبے وغیر قربان کیے جائیں گے ۔جانوروں کی منتقلی کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو دیئے جانے والے کرائے کی مدمیں 9 ارب روپے کا تخمینہ ہے جبکہ پانچ سے د س ارب روپے کی کھالیں بکنے کا امکان ہے ۔

عید قرباں پر خرچ کی جانے والی اس رقم کے معیشت پر بھی گہرے اثرات ہوں گے ، اس سے تقریبا کسی نہ کسی شخص کا ہر طرح سے ہی روزگار وابستہ ہے جیسا کہ ڈرائیورز ، گاڑیاں ، کسائی ، چارہ ، چمڑے کا کاروبار کرنے والے ، سجاوٹ کا سامان بیچنے والے ، مصالحہ جات ، تندور سمیت کئی اور بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں ۔

مزید : قومی