اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدرکو دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے ن لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر کی طبیعت پھر ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی ،ڈاکٹر ان کا ہسپتال کرتے رہے تاہم طبیعت بہتر نہ ہونے انہیں فوری طور پر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کچھ دن پہلے بھی معدے میں تکلیف کے باعث پمز میں زیر علاج رہے تھے،ان کے علاوہ اڈیالہ جیل میں قیدن لیگ کے حنیف عباسی کو بھی گزشتہ روز دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔