شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیا، نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورہوگا

شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیا، نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای ...
شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیا، نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیاجس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربات ہوگی۔

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مہتاب عباسی،امیرمقام،قادربلوچ،سعدرفیق،راناتنویر،خرم دستگیر اورایاز صادق بھی شریک ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورہوگا جبکہ صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربھی بات ہوگی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور