پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت کاتیونس کی بندرگاہ کادورہ،مشن کمانڈرکی کمانڈرتیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈرسے ملاقاتیں

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت کاتیونس کی بندرگاہ کادورہ،مشن کمانڈرکی ...
پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت کاتیونس کی بندرگاہ کادورہ،مشن کمانڈرکی کمانڈرتیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈرسے ملاقاتیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ کادورہ کیا جہاں دفاعی اتاشی،پاکستانی سفارتخانے کے سیکریٹری اورتیونس نیوی کے افسران نے استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان بحریہ کے مشن کمانڈرنے کمانڈرتیونس کوسٹ گارڈ اوربیس کمانڈرسے ملاقاتیں کیں اور جہازپی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ کادورہ بھی کیا ۔اس موقع پر جہازکے عملے نے مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا اورتنصیبات کادورہ بھی کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تیونس کے مقامی سکول کے بچوں نے بھی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کادورہ کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد