نعیم الحق کو بھی اہم ترین عہدہ مل گیا، تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں

نعیم الحق کو بھی اہم ترین عہدہ مل گیا، تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں
نعیم الحق کو بھی اہم ترین عہدہ مل گیا، تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کو وزیراعظم کامعاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جار ی کردیا گیا ہے ۔افتخاردرانی کو وزیراعظم کامعاون خصوصی برائے میڈیامقرر کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔اکرام الحق کی تقرری2سال کے لئے کنٹریکٹ پر کی گئی جبکہ موجودہ سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

مزید : سیاست