’’ڈورے مون جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس کی وجہ سے ۔ ۔ ۔‘‘ بچوں کے پسندیدہ کارٹون پر پابندی لگانے کی سفارش لیکن وجہ ایسی کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’’ڈورے مون جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس کی وجہ سے ۔ ۔ ۔‘‘ بچوں کے پسندیدہ ...
’’ڈورے مون جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس کی وجہ سے ۔ ۔ ۔‘‘ بچوں کے پسندیدہ کارٹون پر پابندی لگانے کی سفارش لیکن وجہ ایسی کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ہندی کارٹون اور ڈورے مون کارٹون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے گھروں میں اردو کی بجائے ہندی زبان بولنا شروع ہو گئے جو ہمارے ملک کے رسوم و رواج کے خلاف ہے ۔اس سے بچوں کی نشونما پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ڈورے مون تصوراتی اور جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس سے بچے بے حد متاثر ہو رہے ہیں ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت اور پیمراء سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر ہندی کارٹون اور ڈورے مون پر پابندی لگائی جائے ۔