نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا

نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا
نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے کی رو میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدنوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالنے کااقدام اٹھایاگیا ہے اور ان دونوں کا نام ای سی ایل میں تاحکم ثانی ڈالاگیاہے جبکہ نوازشریف،مریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نیب نے کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس میں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جبکہ حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد