بنگلہ دیش سے عید الاضحیٰ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر شیخ رشید کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں مسلمان آج (منگل کو ) عید الاضحیٰ منا رہے ہیں تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں عیدِ قرباں کل (بدھ کو) منائی جائے گی ۔ اپنوں کے سنگ عید منانے کیلئے مختلف شہروں میں کام کرنے والے لوگ اپنے گھروں کا رخ کر رہے ہیں لیکن بنگلہ دیش میں پردیسیوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگوں نے ریل گاڑیوں پر دھاوا بول دیا اور ٹرینوں کی چھتوں پر سوار ہو کر سفر کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ لاکھوں غیر رہائشی لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی عید آتی ہے تو لاکھوں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور گاڑیاں کم پڑجاتی ہیں۔
گاڑیوں میں نشست نہ ملنے پر متعدد لوگ ٹرین کا سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آبادی کی کثرت کے باعث لوگوں کو ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑتا ہے۔
عید کیلئے گھروں کو جانے کی کوشش میں بنگلہ دیش کی ٹرینوں کی چھتوں پر سوار لوگ دنیا بھر میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بھی ان تصاویر اور ویڈیوز کو بغور دیکھ لینا چاہیے تاکہ ان کی وزارت کو عید تہوار کے موقع پر اس قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔