مہیش بھٹ کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد، بھارتی بھی ان کے خلاف میدان میں آ گئے

مہیش بھٹ کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد، بھارتی بھی ان کے خلاف ...
مہیش بھٹ کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد، بھارتی بھی ان کے خلاف میدان میں آ گئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد دینے پر بھارتی ان کے خلاف پھٹ پڑے۔

ایک بھارتی صارف لا لا لا لالا نے لکھا ہے کہ ڈی این اے کبھی تبدیل نہیں ہوتا، تم گندگی کی ایسی مثال ہو کہ جس جگہ بھی جائے گا اور چاہے جو بھی ہواسے پناہ دے گا،وہ آخر اپنی ذات تو دکھائے گا ہی۔

ایک اور صارف اے بی ایس (جسٹس فار دیو)نے کہا کہ او !مہیش بھٹ اسلام کا حامی ایسا شخص ہے جس کا نام ”لارڈ شیوا“ہے۔

 پہلے صارف لالالالالا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہیش بھٹ کی خصوصیت ان کے اندر چھپی ہے ،انہوں نے ہندو نام اپنی اصل شناخت چھپانے کیلئے رکھا ہے۔

  

راوندر پٹیل کا کہناتھا کہ انکل پیسے ملتے ہیں کیا یہ سب لکھنے کے ۔

جبکہ ایک صارف ذیشان سرور کا کہناتھا کہ عزت ملتی ہے

راوندر پٹیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موقع پرست کو عزت دینے کا کیا فائدنہ جناب،کل ایک فلم بن کربند کردو شاید بدل جائیں گے

ذیشان سرور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری عزت کرے گا تو ہم بھی لازمی عزت دیں گے۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے پر علامہ اقبال کا مشہور شعر پڑھ کر مبارکباد دی۔

مہیش بھٹ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر عمران خان کےلئے پیغام جاری کرتے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر لکھا

کھول آنکھ، زمیں دیکھ ،فضا دیکھ، فلک دیکھ

مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے ملک کا سنہری دور شروع ہو گیا ہے اور عمران اس دور کی عکاسی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /تفریح