وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کے نقش قدم پر، پہلے دن ہی ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کے نقش قدم پر، پہلے دن ہی ایسا کام ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کے نقش قدم پر، پہلے دن ہی ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاق کے بعد اب پنجاب میں بھی سادگی اور بچت مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت آج پہلا اجلاس ہوا جس میں شریک افراد کو کی چائے ، پانی اور بسکٹ سے تواضع کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کل پاکستان بھر میں عید الضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی اور اس صورتحال کے پیش نظر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی حکام سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی ۔ عثمان بزدار نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں ، اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔جبکہ اس موقع پر انہیں بسکٹ ، چائے اور پانی ہی پیش کیا گیا ۔

مزید :

قومی -