مذہبی تہوار پر بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے،عمران خان کی کابل میں صدارتی محل پر راکٹوں سے حملے کی مذمت

مذہبی تہوار پر بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے،عمران خان کی ...
مذہبی تہوار پر بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے،عمران خان کی کابل میں صدارتی محل پر راکٹوں سے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مذہبی تہوار پر بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، اس بزدلانہ سوچ کومکمل شکست دینے کیلئے افغان حکومت اورعوام کیساتھ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے میں عالمی برادری کیساتھ ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح کابل میں دہشتگردوں نے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جہاں جھڑپ میں دو دہشتگردمارے گئے ہیں تاہم ابھی دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہے۔