ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 89 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا:ارسا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 89 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیاہے ۔
ارسا رپورٹ کے مطابق چشمہ میں پانی کاذخیرہ 2 لاکھ7 ہزار ایکڑ فٹ ،منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ27 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ اور تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 60 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔جس کے بعد ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 89 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیاہے ۔ارسا کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈیموں میں پانی کاذخیرہ 10 ہزارایکڑ فٹ بڑھاہے ۔