” میرا دوست وزیراعظم ہاوس کی نیلام ہونے والی بلٹ پروف گاڑی خریدنا چاہتاہے ، برائے مہربانی ۔۔“ معروف صحافی نے ایساپیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

” میرا دوست وزیراعظم ہاوس کی نیلام ہونے والی بلٹ پروف گاڑی خریدنا چاہتاہے ، ...
” میرا دوست وزیراعظم ہاوس کی نیلام ہونے والی بلٹ پروف گاڑی خریدنا چاہتاہے ، برائے مہربانی ۔۔“ معروف صحافی نے ایساپیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے سادگی اپنانے اور بچت کرنے کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 78 بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی جبکہ وہ صرف 2 ملازم او ر 2 گاڑیاں ہی رکھیں گے جس پر نجی ٹی وی کے صحافی نے ایسا ٹویٹ کر دیاہے کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرا م اینکر اور صحافی رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” میرا دوست سکندر فیاض ” مے بیچ “ کی بلٹ پروف مرسیڈیز نیلا می میں خریدنے کی خواہش رکھتاہے کہ جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا ، مہربانی فرما کر اس کیلئے چندہ دیں، ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس کام کیلئے چندہ دے گا ہم اسے گاڑی میں مفت سیر کروائیں گے ، ایک پیسہ چندہ دینے والے کے جذبے کو بھی سراہا جائے گا ، ہم ان لوگوں کا پیشگی شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ۔“

اس ٹویٹ پر ایک خاتون صارف میدان میں آئیں اور انہوں نے انتہائی بھاری رقم ” دس روپے “ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔جس پر رائے ثاقب کھرل رقم سن کر ” باغ باغ “ ہو گئے اور انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ نے پہلا مفت جھولا اپنے نام کر لیاہے ۔“

ایک صارف کا کہناتھا کہ میری طرف سے ایک ہزار روپے ، ٹھہریئے ، کیا ہم نے ڈیم بنانے بند کر دیئے ہیں ؟ ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس