وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے عہدہ سنبھالتے ہی کس سرکاری افسر کی ٹرانسفر کر دی گئی ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو چکے ہیں اور انہوں نے آج پہلے اجلاس کی صدارت بھی کی تاہم ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہرڈی جی خان سے ہے اور ڈی پی او کی جانب سے ان کے علاقے کو حساس قرار دیتے ہوئے پانچ مزید انسپکٹرز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پانچ ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے ایڈیشنل آئی جی کو پانچ انسپکٹر ز کے تبادلے کیلئے سفارش کر دی ہے جس میں انسپکٹر محمد اشرف ، انسپکٹر بخت نصر ، انسپکٹر رانا محمد اقبال ، انسپکٹر فیاض احمد ، انسپکٹر احمد علی شامل ہیں ۔
خط میں کہا گیاہے کہ ڈی جی خان سے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں ، جب وہ اپنے آبائی حلقے کا دورہ کریں یا وہاں پر قیام کریں تو اس تناظر میں انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیاہے تاکہ کسی قسم کے بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ یہ تمام ایس ایچ اوز جو کہ ڈی جی خان کے مختلف علاقوں میں تعینات تھے ان کا تبادلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی عدم تعمیل پر کیا جا رہا ہے۔