تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی آج ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے نامزد صدارتی رہنما عارف علوی وفد کے ہمراہ آج شام ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے،عارف علوی متحدہ کی قیادت سے صدارتی الیکشن میں تعاون کی درخواست کریں گے،ایم کیوایم کی جانب سے عارف علوی کی حمایت کاامکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اور متحدہ کے رہنماﺅں کے درمیان ملاقات آج شام 5 بجے ہو گی جس میں کراچی کی صورتحال اور دیگر سیاسی امور پر گفتگو ہوگی۔
تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی متحدہ کی قیادت سے صدارتی الیکشن میں تعاون کی درخواست کریں گے،پی ٹی آئی وفدمیں نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل،فردوس شمیم نقوی ودیگرشامل ہیں ۔