کیا آپ کو معلوم ہے اداکارہ کترینہ کیف کا اصل نام کیا ہے ؟ جانئے اپنے پسندیدہ ستاروں کے انتہائی حیران کن اصل نام

کیا آپ کو معلوم ہے اداکارہ کترینہ کیف کا اصل نام کیا ہے ؟ جانئے اپنے پسندیدہ ...
کیا آپ کو معلوم ہے اداکارہ کترینہ کیف کا اصل نام کیا ہے ؟ جانئے اپنے پسندیدہ ستاروں کے انتہائی حیران کن اصل نام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلمی دنیا میں اداکاروں اور اداکاراﺅں کی جانب سے نام تبدیل کرنا معمول کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ کئی معروف فلمی ستارے اپنے سٹیج نام کی بدولت ہی پہچانے جاتے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو ایسے ہی چند فلمی ستاروں کے اصل نام بتانے لگے ہیںجو مداحوں کیلئے واقعی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔

کترینہ کیف

بالی ووڈ کی کیٹ متعددکامیاب فلمیں دے چکی ہیں اور خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کترینہ کیف کا اصل نام کترینہ ٹرکویٹ ہے؟۔ کترینہ کیف کو اداکار جیکی شروف کی اہلیہ عائشہ شروف نے 2003 میں بالی ووڈ فلم بوم کے ذریعے لانچ کیا اور اسی وقت بھارتی مداحوں کو لبھانے کیلئے ان کا مشکل نام ٹرکویٹ تبدیل کرکے کیف کردیا گیا۔

جیکی شروف

عائشہ شروف نے کترینہ کیف کا نام شاید اسی لیے تبدیل کیا ہوگا کیونکہ ان کے اپنے شوہر بھی فرضی نام کے ساتھ کئی دہائیوںسے پہچانے جاتے ہیں۔ جی ہاں، بالی ووڈ کے بِڑُو جیکی شروف کا اصل نام جے کشن کاکُو بھائی شروف ہے۔

ریما خان

لالی ووڈ اداکارہ ریما خان کا اصل نام ثمینہ خان ہے۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا پیدائشی نام راجیو اوم بھاٹیا ہے۔

نبیل

بلبلے سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نبیل کا اصل نام ندیم ظفر ہے۔

سمیع خان

پاکستان کے ڈرامہ ایکٹر سمیع خان کا اصل نام منصور اسلم خان نیازی ہے ، یعنی موصوف وزیر اعظم پاکستان کے قبیلے سے ہیں۔

نور بخاری

شوبز انڈسٹری میں ایک عرصہ تک راج کرنے کے بعد کنارہ کش ہونے والی نور بخاری کا اصل نام سونیا مغل ہے۔

ملیکہ شیراوت

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت کا خاندانی نام ریما لامبا ہے۔

رجنی کانت

گزشتہ کئی دہائیوں سے جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے رجنی کانت کے مداح سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ اگر کوئی مصیبت میں پھنسا ہو تو مثال دی جاتی ہے کہ ’ تمہیں تو رجنی کانت بھی نہیں بچاسکتا‘۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے مداحوں کی امیدوں کے عین مطابق ’ کچھ بھی‘ کیا اور اپنا نام بدل لیا۔ رجنی کانت کا اصل نام شوا جی راﺅ گائیکواڑ ہے۔

مزید : تفریح