”پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ساتھ یہ کام بھی شروع کریں تاکہ“ عمران خان نے بھارت کو زبردست پیشکش کر دی

”پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ساتھ یہ کام بھی شروع کریں تاکہ“ عمران خان نے ...
”پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ساتھ یہ کام بھی شروع کریں تاکہ“ عمران خان نے بھارت کو زبردست پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی اپنی ترجیحات بیان کی تھیں اور کہا تھا کہ ہمیں آپس میں تجارت کر بڑھانا چاہیے اور آج انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے دونوں اطراف سے تجارت شروع کرنے پر زور دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مستقبل کی جانب بڑھنے کیلئے پاکستان اور بھارت کومذاکرات لازمی کرنے چاہیے اور کشمیر سمیت تمام تنازعات کو حل کرنا ہوگا ، غربت کو ختم کرنے اور بر صغیر کے عوام کو اوپر لانے کیلئے سب سے بہترین راستہ یہ ہے کہ ہم مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور تجارت شروع کریں ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ”تقریب حلف برداری میںشرکت کیلئے پاکستان آنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا مشکور ہوں۔ وہ امن کے سفیر تھے جنہیں پاکستانیوں نے بے پناہ محبت دی۔ بھارت میں جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے۔۔۔“

مزید : قومی