وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ عید کا دن کیسے گزاریں گے؟ ایسا فیصلہ کر لیا جو آج تک کسی وزیراعلیٰ نے نہ کیا تھا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ عید کا دن کیسے گزاریں گے؟ ایسا فیصلہ کر لیا جو آج تک ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ عید کا دن کیسے گزاریں گے؟ ایسا فیصلہ کر لیا جو آج تک کسی وزیراعلیٰ نے نہ کیا تھا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان نے عید الاضحی کے پہلے روز بھی چھٹی نہ کرنے اور پورا دن کام میں گزارنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان عید کا دن بھی اپنے دفتر میں گزاریں گے جہاں عید کی نماز کے بعد اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان اجلاسوں میں متوقع کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کو شرکت کے پیغامات پہنچا دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاسوں میں مختلف معاملات پر غور و فکر کے علاوہ صوبے میں اصلاحات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور