وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید کی نماز کہاں ادا کریں گے اور اس کے بعد کہاں جائیں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید کی نماز کہاں ادا کریں گے اور اس کے بعد کہاں ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید کی نماز کہاں ادا کریں گے اور اس کے بعد کہاں جائیں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالاضحی لاہور میں منانے کافیصلہ کر لیا ہے اور وہ نماز عید بھی لاہور میں ادا کریں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید کی نماز پنجاب آٹھ کلب لاہور میں ادا کریں گے اور قربانی بھی لاہور میں کریں گے جبکہ نماز عید کے بعد وہ فاؤنٹین ہاؤس یا چائلڈ پروٹیکشن بیورو جائیں گے اور وہاں وقت گزاریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں کل عید الاضحی منائی جائے گی اور لوگ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور