شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شاہزیب کے والد کا انتقال

شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شاہزیب کے والد کا انتقال
شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شاہزیب کے والد کا انتقال

  

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ پولیس کے ایس پی اور ڈیفنس میں شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان شاہزیب کے والد اورنگزیب خان نیوزی لینڈ میں انتقال کر گئے۔

25دسمبر2012کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بہن سے بدتمیزی پر روکنے پر قتل کیے جانے والے شاہزیب کے والد اورنگزیب خان خرابی طبیعت کے باعث انتقال کر گئے، ان کی تدفین آج آکلینڈ میں ہی کی جائے گی۔ایس پی اورنگزیب خان کے ساتھی پولیس افسر نے بتایا کہ وہ حال ہی میں چھٹیاں لے کر گئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ اونگزیب خان آج کل اے ڈی آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی