” فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے بعد ہمیں کھانے کیلئے یہ چیز دی “ صحافی نے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

” فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے بعد ہمیں کھانے کیلئے یہ چیز دی “ صحافی نے ...
” فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے بعد ہمیں کھانے کیلئے یہ چیز دی “ صحافی نے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری میں شریک مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کر کے سادگی کی نئی مثال قائم کی اور اس کا اعلان بھی کیا جس کے بعد اب یہ سلسلہ چل اٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اس اقدام کو قوم کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جارہاہے تاہم نجی ٹی وی کے رپورٹر عبدالقادر نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کچھ خالی کپ ہیں جن میں ” ٹی بیگز“ ، خالی کپ ، سادہ بسکٹ کی پلیٹیں اور تھرماس پڑے ہوئے نظر ا ٓرہے ہیں جو کہ چاندنیوں پر ترتیب سے رکھے گئے ہیں ۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ ” فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد ہمیں کھانے اورپینے کیلئے یہ چیزیں دی گئی ہیں ، کوئی ہائی ٹی نہیں اور نہ ہی پر تعیش کھانے ، سادگی کی بہترین مثال، بطو صحافی میں اس کی حمایت کرتاہوں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ان کا پہلا اجلاس ہوا اور اس میں بھی شریک افراد کو چائے اور بسکٹ ہی صرف پیش کیے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -