ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 اگست21   منگل۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی۔ 

برج ثور

 اگست21    منگل۔ کاروباری اور مالی امور طے کرتے وقت خاص احتیاط رکھیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔

برج جوزا

 اگست21   منگل۔ تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ بچوں کے ساتھ ان کے معاملات میں دوستانہ ماحول میں بات کرنے کی کوشش کریں۔ مالی امور کے متعلق اہم فیصلے کر سکیں گے۔ 

برج سرطان

 اگست21 منگل۔ دوسرے آپ کی صلاحیتیں اور محنت کو سراہیں گے۔ آپ اپنی کہی ہوئی بات پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ شراکتی امور میں رجحان رہیگا۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ 

برج اسد

 اگست21    منگل۔ اہم خبر سن سکیں گے۔ رومانوی معاملات طے پا سکیں گے۔ گھریلو معاملات سلجھانے میں مصروف رہیں گے۔ عزیز و اقارب سے ذاتی نوعیت کی قرابت داری بڑھے گی۔

برج سنبلہ

 اگست21  منگل۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ جلد بازی میں کوئی بھی رسک نہ لیں۔ سنجیدہ اور حساس نوعیت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ غیر متوقع حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ نئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

برج میزان

 اگست21  منگل۔ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ گھر میں خوشی اور سکون نصیب ہوگا۔ دوسروں سے گفتگو کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں۔ مسائل حل ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔ 

برج عقرب

 اگست21  منگل۔ کاروباری امور میں کسی چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رومانوی امور احتیاط طلب ہونگے۔ فریق ثانی کی اچانک خوشی پہنچا سکیں گے۔ دوسروں کی باتوں کو نظر انداز کر دیں۔ 

برج قوس

 اگست21 منگل۔ گھریلو معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ دوست مسائل کے حل میں تعاون کرینگے۔ 

برج جدی

 اگست21  منگل۔ روحانیت کے شوق میںاضافہ ہوگا۔ کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ کاروبار ترقی کی طرف گامزن ہوسکے گا۔ مصروفیت اور ذمہ داری میں اضافہ ہوگا۔ صحت بہتر رہے گی۔ 

برج دلو

 اگست21   منگل۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج حوت

 اگست21  منگل۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم