وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافی مدثر نہرو کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافی مدثر نہرو کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا، ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافی مدثر نہرو کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی مدثر نہرو  کے کاغان میں لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور اس ضمن میں انتظامیہ اور پولیس کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ مدثر  نہرو کی اہلیہ نے بتایا کہ  چوبیس گھنٹے سے  ابھی تک مدثرہوٹل میں واپس نہیں آئے، کاغان پولیس شوہر کو تلاش کرنے میں مدد نہیں کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبروائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے مدثر نہرو صحافی کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے صحافی کو تلاش کرنے اور آئندہ 12گھنٹوں میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرنی کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل سینئر صحافی اجمل جامی نے مدثر کی تصویر اور کاغان پولیس سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ مدثر کی اہلیہ سات ماہ کے بچے سمیت گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے اذیت ناک کرب میں مبتلا ہیں‘۔ 

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور