بلوچستان میں عید الضحیٰ کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان

بلوچستان میں عید الضحیٰ کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان
بلوچستان میں عید الضحیٰ کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے عید الضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے 24 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 اگست کو بھی عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل عید الضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے دی گئی ہے۔ اس روز بھی صوبے کے ماتحت محکمے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 21 سے 23 اگست تک عید الضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ