عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بنتے ہی ان کے آبائی علاقے میں ایسی چیز بنا دی گئی کہ عمران خان کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بنتے ہی ان کے آبائی علاقے میں ایسی چیز بنا دی گئی کہ ...
عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بنتے ہی ان کے آبائی علاقے میں ایسی چیز بنا دی گئی کہ عمران خان کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی تونسہ شریف میں تبدیلی آ گئی ہے جہاں بجلی آئے نہ آئے مگر ہیلی کاپٹر ضرور آئے گا اور اس مقصد کیلئے تین ہیلی پیڈز بھی تیار کر دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار عثمان بزدار جلد ہی اپنے آبائی گاﺅں بارتھی کا دورہ کریں گے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر پر تونسہ شریف جائیں گے جہاں تین مختلف علاقوں میں ہیلی پیڈز بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار تونسہ شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنے آبائی گاﺅں بارتھی جائیں گے جہاں عزیز و اقارب اور دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار اپنے آبائی گھر میں دنبے کی قربانی کرنے کے علاوہ شاہ سلیمان کے دربار پر حاضری بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سردار عثمان بزدار عید الاضحی لاہور میں منائیں گے اور نماز عید لاہور میں ادا کرنے کے علاوہ قربانی بھی لاہور میں کریں گے تاہم اب یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے آبائی گاﺅں بارتھی میں بھی دنبے کی قربانی کریں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی معاملات میں سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی اور اس حوالے سے وزیراعظم ہاﺅس میں موجود 88 اضافی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے جبکہ وزراءکے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی بھی عائد کی ہے جس کے باعث اب تونسہ شریف میں ہیلی پیڈز کی تیاری پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور