عیدالاضحیٰ پربلوچستان میں قیدیوں کی سزا میں 2ماہ کی کمی کردی گئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحی کے موقع پر بلوچستان کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق عیدالاضحیٰ پربلوچستان میں قیدیوں کی سزا میں 2ماہ کی کمی کردی گئی،بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابقسزامیں کمی کااطلاق صوبے کی تمام جیلوں اورلاک اپس کے قیدیوں پرہوگا،سزامیں کمی کااطلاق دہشتگردی ،قتل،زیادتی اورسنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا،نیب آرڈیننس1999کے تحت مقدمات میں ملوث قیدیوں کی سزا بھی کم نہیں ہوگی۔