”یہ پاکستان کے وزیراعظم کا درد سر نہیں ہونا چاہئے کہ سدھو۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سدھو کی حمایت کی تو طلعت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران رہ گئے

”یہ پاکستان کے وزیراعظم کا درد سر نہیں ہونا چاہئے کہ سدھو۔۔۔“ وزیراعظم ...
”یہ پاکستان کے وزیراعظم کا درد سر نہیں ہونا چاہئے کہ سدھو۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سدھو کی حمایت کی تو طلعت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تو بھارت میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ ان کیخلاف ناصرف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے بلکہ ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے۔
ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سدھو کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے اور تقریب حلف برداری میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کا پیامبر بن کر آیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا۔ بھارت میں جو لوگ سدھو کیخلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں جس کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں۔


وزیراعظم کی جانب سے یہ پیغام سامنے آیا تو معروف صحافی طلعت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ”نوجوت سدھو کیساتھ انڈیا کا میڈیا کیا کر رہا ہے اور کیا نہیں، یہ پاکستان کے وزیراعظم کا دردسر نہیں ہونا چاہئے۔ ہاں جو کشمیریوں کیساتھ دہلی کر رہا ہے اس پر اگر ایک آدھ ٹویٹ یا جملہ آ جاتا تو قومی جذبات کی نمائندگی بھی ہو جاتی اور اصل مظلوموں کی حمایت بھی۔“