برازیل میں منشیات کے تاجروں کے خلاف مسلح کارروائیاں،14افراد مارے گئے 

برازیل میں منشیات کے تاجروں کے خلاف مسلح کارروائیاں،14افراد مارے گئے 
برازیل میں منشیات کے تاجروں کے خلاف مسلح کارروائیاں،14افراد مارے گئے 

  

ریو ڈی جنیرو(صباح نیوز)برازیل میں فوج اور پولیس کی طرف سے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہوں کے خلاف کی گئی مشترکہ کارروائیوں میں کم ازکم 14افراد مارے گئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسلح کارروائیاں زیادہ تر ریو ڈی جنیرو کے پسماندہ علاقوں میں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرگ مافیا کے مارے جانے والے ارکان میں سے 8سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ریو میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ منشیات کے باقی6 تاجر ریو ڈی جنیرو کے مضافاتی علاقے نِیتے روئے میں مارے گئے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی