وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمو دخان کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمو دخان کی ملاقات، کابینہ کی ...
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمو دخان کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کی ملاقات ہوئی جس میں خیبر پختونخواہ کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں کے پی کے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورنامزدگورنرشاہ فرمان، عاطف خان،شہرام ترکئی اورتیمورجھگڑا شریک تھے ،اجلاس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پرمشاورت کی گئی ،وزیراعلیٰ محمودخان نے وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کے کام مکمل کرنے ہیں، عوام نے جومینڈیٹ دیااس پر پورااترناہے، صوبے میں سادگی وکفایت شعاری کورائج کیاجائے،خیبر پختو نخواہ میں عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے انہیں تبدیلی نظر بھی آنی چاہیے،انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت پختونخواہ کی ہر ممکن مدد و رہنمائی کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد