بھارت میں سدھو کے خلاف کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی بھی بول پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی انتہا پسندانہ سوچ کو بے نقاب کردیا

بھارت میں سدھو کے خلاف کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی بھی بول پڑے ،ایسی بات ...
بھارت میں سدھو کے خلاف کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی بھی بول پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی انتہا پسندانہ سوچ کو بے نقاب کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالات کو بدلنے کے لیے جرات چاہیے ہوتی ہے ،نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آکر جرات کا مظاہر ہ کیا ۔میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بھارت واپسی پر سدھو کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سدھو بھارت کے نامور کھلاڑی ہیں،وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر بے پناہ ہمت کا مظاہرہ کر کے پاکستان آئے ،سدھو نے اپنی روانگی سے پہلے جو کچھ کہہ گئے اس پر غور جانا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے میں تنگ نظر لوگ ہوتے ہیں لیکن حالات بدلنے کے لیے ہمت چاہیے ۔

مزید : قومی