”اب مزید خالی دعوے نہیں۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کرنے پر انعام کا اعلان کیا تو حامد میر نے اس قانون کے حوالے سے ایسی حقیقت بتا دی کہ پاکستانی بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کے لیے نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا تو اس فیصلے کو پاکستانیوں نے خوب سراہا تاہم اب سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اس حوالے سے حکومت پر تنقید کی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ اب مزید خالی دعوے نہیں چلیں گے ،خیبر پختونخواہ حکومت نے ویزل باولر پروٹیکشن اینڈ ویجلنس کمیشن ایکٹ 2016میں منظور کیا تھا تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں کرپشن کو پکڑنے کے لیے شہریوں کو متحرک کیا جا سکے لیکن یہ کمیشن ابھی تک قائم نہیں ہو سکا اور نہ ہی کام کر رہا ہے ۔