”حلف کے موقع پر عمران خان نے شیروانی ایسے اٹھائی جیسے۔۔۔ “لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار مسکرا ٹھیں گے

”حلف کے موقع پر عمران خان نے شیروانی ایسے اٹھائی جیسے۔۔۔ “لیگی رہنما رانا ...
”حلف کے موقع پر عمران خان نے شیروانی ایسے اٹھائی جیسے۔۔۔ “لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار مسکرا ٹھیں گے

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کا حلف لینے کے موقع پر خاتم النبیین لفظ نہ ادا ہونے پر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راناثناءاللہ نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین کا نام مسلمان کےلیے نہیں کافر کےلئے مشکل ہوتاہے،جس شخص کو خاتم النبیین کا نام نہیں آتا اسے مجاہد ختم نبوت بنادیا،حلف کے موقع پر عمران نے شیروانی سے عینک ایسے نکالی جیسے پستول نکال کرصدر کو مارنا چاہ رہے ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نے ساری زندگی مانگ مانگ کر کھایا،عمران خان ووٹ چوروزیر اعظم ہیں،ابھی بھی وہ کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں،کیا کوئی وزیر اعظم بننے کے بعد ایسی باتیں کرتا ہے جیسے عمران خان نے پارلیمنٹ میں کی ،مجھ سمیت سب دیکھنے والوں کو یہ لگا کہ وہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ کسی کنٹینر پر کھڑے ہو کر کسی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب سنجیدہ ہونا پڑے گا اب وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں انہیں پاکستان کے عوام کی ترجیحات کو سمجھنا پڑے گا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد