نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد جسٹس (ر) افضل حیدر نے پی سی بی کے قائم مقام چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیا

نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد جسٹس (ر) افضل حیدر نے پی سی بی کے قائم مقام چیئر ...
نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد جسٹس (ر) افضل حیدر نے پی سی بی کے قائم مقام چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس ( ر ) افضل حیدر نے پی سی بی کے قائمقام چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ( ر ) افضل حیدر نے پی سی بی کے مستقل چیئرمین کے انتخاب کے شیڈول کے اعلان کیلئے 24 اگست کو گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہےجس میں پی سی بی کے قائمقام چیئر مین افضل حیدر مستقل چیئرمین کے انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان کریں گے،کہا جا رہا ہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کےآ فیشل ویب سائٹ پر بھی نجم سیٹھی کی تصویر ہٹا کر جسٹس (ر) افضل حیدر کی تصویر لگا دی گئی ہے۔


اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں حکومتی رکن نامزد کر دیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے  کہ پی سی بی کا مستقل چیئرمین منتخب ہونے کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ  میں وسیع پیمانوں پر ردو بدل کا امکان ہے۔واضح رہے کہ معروف قانون دان جسٹس (ر) افضل حیدر ماضی میں صوبائی نگران وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -