اسرائیلی حکام نے 9 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دے دی 

اسرائیلی حکام نے 9 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دے دی 
اسرائیلی حکام نے 9 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکام نے اسیر رہنما ناصر صبحی ابو خضیر سمیت 9 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت کی طرف سے ابوخضیر کی رہائی کے فیصلے کے باوجود ان کی مدت حراست میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ناصر ابو خضیر کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی انتظامی قید کی مدت آئندہ جمعرات کو ختم ہونا تھی اور عدالت نے ان کی رہائی کا بھی حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود جیل حکام نے انہیں مزید 6 ماہ کیلئے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کردیا ہے۔عبیر ابو خضیر نے کہا کہ ان کے شوہر کو جزیرہ نما النقب کے صحرائی جیل ’ریمون‘ میں مسلسل 16 ماہ سے قید رکھا گیا ہے۔اسیر ابو خضیر کواسرائیلی حکام نے گیار بار حراست میں لیا تھا اور وہ مجموعی طورپر 16 سال صہیونی زندانوں کی قید میں رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 478 ہے۔ ان میں سے بیشتر کو بار بار انتظامی قید میں رکھا جاتا ہے۔