کپتان سرفراز احمد، بھارتی اداکارسلمان خان جیسا دبنگ کردار کرنے کے خواہشمند

کپتان سرفراز احمد، بھارتی اداکارسلمان خان جیسا دبنگ کردار کرنے کے خواہشمند
کپتان سرفراز احمد، بھارتی اداکارسلمان خان جیسا دبنگ کردار کرنے کے خواہشمند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بالی وڈ اداکار سلمان خان کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ جیسا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب بھی دیئے،میزبان سید یحییٰ حسینی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال کیا تو وہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے مداح نکلے۔

کپتان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا فلموں میں کام کرنے سے متعلق جواب میں کہنا تھا کہ اگر انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کا دبنگ جیسا رول کرنا چاہیں گے،قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی پسندیدہ ہیروئن کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اگر فلم میں چانس ملا تو ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ کترینہ کیف ہوں گی۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘دبنگ‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان کا کردار ’چلبل پانڈے‘ پولیس افسر کا تھا جب کہ یہ فلم سلو میاں کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔

مزید : کھیل