A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پنجاب میں نوبیاہتا دلہن سسرالیوں کو چونا لگا گئی،لاکھو ں روپے لوٹ کر فرار

پنجاب میں نوبیاہتا دلہن سسرالیوں کو چونا لگا گئی،لاکھو ں روپے لوٹ کر فرار

Aug 21, 2018 | 19:16:PM

شجاع آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں دلہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن والے گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے اور دولہا سے لاکھوں روپے بھی لے گئے۔

نجی اخبار”نئی بات “ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے قریب واقع شجاع آباد میں دلہن والوں نے دلہا والوں کو تین لاکھ کا چونا لگا دیا اور گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے،خالد نامی دلہا نے شادی سے قبل دلہن والوں کو شادی کی تیاری میں مدد کے لیے تین لاکھ روپے دیے، مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔

دلہے کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات دلہن شہناز کی مہندی کرکے آئے تھے، دلہن کے والد نے شادی کے اخراجات کے لیے ہم سے تین لاکھ روپے لیے ہوئے تھے، 2 تولہ طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ دیگر اخراجات کے لیے تھے لیکن دلہن والوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا دلہن شہناز اور اس کے والد ذوالفقار اہل خانہ سمیت بارات سے پہلے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں