عمران خان نماز عید کہاں ادا کریں گے

عمران خان نماز عید کہاں ادا کریں گے
عمران خان نماز عید کہاں ادا کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عید الاضحیٰ اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کر لیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ کی چھٹیاں وزیراعظم کالونی میں گزاریں گے جبکہ عمران خان نماز عید بھی وزیراعظم ہاو¿س میں ہی ادا کریں گے اور عمران خان عید کی تعطیلات کے دوران دفتری امور بھی سرانجام دیں گے۔

واضح رہے اس سے وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں شامل وزیروں کی بھی چھٹیاں بند کر دیں ہیں،جس کے بعد تمام وزیر عید الاضحی کے موقع پر اپنے اپنے دفاتر میں حکومتی امور سر انجام دیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد