30 سالہ خاتون کو سب سے خوبصورت شادی شدہ خاتون قرار دے دیا گیا

30 سالہ خاتون کو سب سے خوبصورت شادی شدہ خاتون قرار دے دیا گیا
30 سالہ خاتون کو سب سے خوبصورت شادی شدہ خاتون قرار دے دیا گیا

  

ماسکو(نیوز ڈیسک) مس ورلد اور مس یونیورس جیسے مقابلہ ہائے حسن کے بارے میں آپ نے ضرور سنا ہو گا لیکن روس میں ایک الگ طرح کا مقابلہ حسن منعقد ہوتا ہے۔ یہ مقابلہ شادی شدہ خواتین کے درمیان ہوتا ہے جس میں کسی بھی عمر کی خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔ رواں سال منعقد ہونے والا یہ مقابلہ حسن 30 سالہ اینا تیلیگینا نے مقابلے میں شریک دیگر 29خواتین کو شکست دے کر جیت لیا ہے۔ اب انہیں روس کی خوبصورت ترین شادی شدہ خاتون کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ انوکھا مقابلہ حسن ہر سال روسی دارالحکومت ماسکو میں ”مسز رشیا“ کے نام سے منعقد کیا جاتاہے۔ اس بار مقابلے میں شریک خواتین کی عمریں 23 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ بیوٹی ٹائٹل جیتنے والی اینا کے دو بیٹے ہیں جن کی عمر پانچ اور دو سال ہے ۔ انہوں نے فتح کا تاج پہننے کے بعد اپنے شوہر اور بچوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اینا کا کہنا تھا کہ”اس مقابلے میں شریک سب خواتین ہی بہت خوبصورت اور قابل تعریف ہیں۔ ان میں سے متعدد ایسی ہیں جو ملازمت بھی کرتی ہیں، بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں اور اس کے ساتھ اپنی خوبصورتی کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ میں بھی انہی خواتین میں سے ایک ہوں جو یہ سب کام ایک ساتھ کر رہی ہیں۔ میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے خاوند او ربچوں کو دوں گی جو ہر موقع پر میرے ساتھ رہے اور مجھے جیتنے کا حوصلہ دیتے رہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی