اپوزیشن یکجانہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا:احسن اقبال

اپوزیشن یکجانہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا:احسن اقبال
اپوزیشن یکجانہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا:احسن اقبال

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن یکجانہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ اوررضاربانی کی (ن) لیگ کے و فدسے ملاقات ہوئی ، لیگی وفدمیں احسن اقبال،ایازصادق اورراناتنویرشامل تھے۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہناتھا کہ اپوزیشن صدارتی انتخاب میں متفقہ امیدوارلاناچاہتی ہے،عیدکے بعداپوزیشن جماعتوں کااجلاس ہوگا جبکہ فرحت اللہ بابرکہہ چکے اعتزاز احسن حتمی امیدوارنہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی امیدوارسے متعلق قیاس آرائیوں سے گر یزکیاجائے، اگر اپوزیشن یکجانہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا۔

مزید : قومی