سدھو نے بھارت جا کر پاکستان فون گھما دیا،چنائی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سریز ،پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سدھو نے بھارت جا کر پاکستان فون گھما دیا،چنائی سپر کنگز اور اسلام آباد ...
سدھو نے بھارت جا کر پاکستان فون گھما دیا،چنائی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سریز ،پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو دورہ پاکستان پر بھارت میں شدید تنقید کا سامناکرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ دونوں ملکوں کے درمیان پر امن تعلقات کے لیے اپنے کردار کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی کرکٹر نے پاک بھارت کرکٹ سریز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی فاتح ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز کی تجویز بھی سامنے آئی ۔دونوں جانب سے چنائی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کرانے پر گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ اس گفتگو کے حوالے سے سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ اور فیصل جاوید پی سی بی کو تجویز سے آگاہ کریں گے ۔

مزید : کھیل