چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 802ملین ہو گئی

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 802ملین ہو گئی
چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 802ملین ہو گئی

  

بیجنگ(آئی این پی)چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداداس سال جون کے اختتام تک802ملین تک پہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 6ماہ پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد3.8فیصد زیادہ ہے، چین میں57.7فیصد شہریوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو گئی ہے ان میں سے26.3فیصد انٹرنیٹ صارفین دیہی علاقوں میں رہتے ہیں ۔چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کی42ویں 2سالہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018کی پہلی ششماہی میں788ملین چینی انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے موبائل فون استعمال کرتے ہیں یہ تعداد کل انٹرنیٹ صارفین کا98.3فیصد ہے۔

مزید : بین الاقوامی /سائنس اور ٹیکنالوجی