غزہ ، فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

غزہ ، فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر ...
غزہ ، فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

  

غزہ (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 3ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میں اسرائیل کو 90 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ مجموعی طورپر 6000 دونم کے علاقے آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔گیسی غباروں کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ رونہ کیا گیا۔ گرمی کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ وسیع رقبے میں پھیل گئی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی آتش گیر جہاز روکنے کے لیے نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کے اس مزاحمتی حربے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی