ایشیا کپ 2018،پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس کتنی دیر میں فروخت ہوئیں ؟ایسی خبر آگئی کہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح دنگ رہ جائیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر نا صرف پاکستان اور بھارت کی عوام ہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے قرار ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2018کے ٹکٹ کے فروخت کا سلسلہ شروع ہوا تو ایونٹ میں 19ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس مح¾ض چند ہی گھنٹو ں میں فروخت ہو گئیں ۔
متحدہ عرب امارات میں 15ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کے لیے ٹکٹ پیر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 20 درہم اور زیادہ سے زیادہ 750 درہم ہے ، اس کے علاوہ 150، 300، 550 درہم کی مالیت کے ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم شریک ہو گی۔15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،15 ستمبر کو ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گاتاہم بھارت ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔