لاہور کی مختلف مساجد اور کھلے میدانوں میں عید الاضحی کی نماز کب ادا کی جائے گی؟نماز عید کے اہم اور بڑے اجتماعات کے بارے میں آپ بھی جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی مختلف مساجد میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی کے اوقات کارجاری کردئیے گئے ،جامع مسجد آسٹریلیا میں 6 بجے عید کی نماز پڑھائی جائے گی،جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید قذافی سٹیڈیم میں نماز عید صبح ساڑھے 6 بجے پڑھائیں گے۔جامعہ نعیمیہ میں ساڑھے 6 بجے عید کی نماز پڑھائی جائے گی، مفتی محمد راغب نعیمی امامت کریں گے۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ساڑھے چھے بجے ہو گا ،امامت و خطابت کے فرائض علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر سرا نجام دیں گے ۔ جامع مسجد میراں حسین زنجانی میں ساڑھے 6 بجے عید کی نماز پڑھائی جائے گی۔فردوس مارکیٹ کے کھلے چوک میں صبح سات بجے نماز عید پڑھائی جائے گی ،امامت و خطابت کے فرائض علامہ زبیر احمد ظہیر ادا کریں گے ۔جامع مسجد کبری سمن آباد میں 7 بجے عید کی نماز مولانا عاصم مخدوم پڑھائیں گے۔جامعہ مسجد قادسیہ میں 7 بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسین میں مولانا جمیل حسین 7 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔جامع منظور الاسلامیہ لاہور کینٹ میں نماز عید سات بجے ادا کی جائے گی ،امامت و خطابت کے فرائض مولانا پیر اسداللہ فاروق سر انجام دیں گے ۔جامع مسجد وزیر خان میں 7 بجے عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربار حضرت موج دریا بخاری میں مولانا نور محمد 7 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔مسلم مسجد لوہاری میں مولانا عبدالستار 7 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے ۔ مرکزی جامع مسجد شادمان میں نماز عید قاری عارف علوی 7بجے پڑھائیں گے۔جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال میں مولانا محمد اکرم 7 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔جامع مسجد دربار حضرت شاہ عنایت قادری میں مولانا محمد اکرم 7 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔جامع مسجد دال گراں میں 7 بجے عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔جامع مسجد پیر مکی میں 7 بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ میں ساڑھے 7 بجے مولانا اختر رضا عید کی نماز پڑھائیں گے۔جامع مسجد دربار حضرت میاں میر میں مولانا مفتی اقبال ساڑھے 7 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔جامعہ مسجد محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ میں 8 بجے قاری زوار بہادر عید کی نماز پڑھائیں گے۔جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش لاہور میں صبح 8 بجے نماز عیدالاضحی ادا کی جائے گی اور بادشاہی مسجد میں عید الاضحی کی نماز ساڑھے 8 بجے مفتی مبشر احمد پڑھائیں گے۔