عید تعطیلات، سٹیٹ بینک کا تمام بینکوں کواے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھنے کی ہدایت

عید تعطیلات، سٹیٹ بینک کا تمام بینکوں کواے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھنے کی ...
عید تعطیلات، سٹیٹ بینک کا تمام بینکوں کواے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے ایام میں اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر اسٹاک موجود رکھیں تاکہ عیدالاضحی کے ایام میں صارفین کو رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز“ کے مطابق مختلف بینکوں کے کھاتے داران کی جانب سے سٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گزشتہ عید کے موقع پر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں آﺅٹ آف اارڈر بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو عید کے ایام میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے اہم معمولات کی انجام دہی میں بھی شدید دشواری پیش آئی۔

سٹیت بینک کی جانب سے تمام بینکوں کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایم مشینوں میں وافر مقدار میں کرنسی رکھی جائے، اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : قومی