’میری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں اور تب سے میں نے ایک دفعہ بھی اپنی بیگم سے تعلق قائم نہیں کیا کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ طوفان آگیا

’میری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں اور تب سے میں نے ایک دفعہ بھی اپنی بیگم سے تعلق ...
’میری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں اور تب سے میں نے ایک دفعہ بھی اپنی بیگم سے تعلق قائم نہیں کیا کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)ہر شادی شدہ جوڑے کو کبھی کبھار ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتاہے کہ جب وہ بوجوہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی نہیں کرپاتے۔ یہ صورتحال چند دنوں تک محدود ہو تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن سات سال تک ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے محرومی، یہ تو بہت ہی حیرتناک بات ہے۔ ناقابل یقین بدقسمتی کا یہ واقعہ ایک برطانوی شہری نے ویب سائٹ ’’ممز نیٹ‘‘ پر بیان کیا ہے، جس کا کہناہے کہ شادی ہوئے سات برس بیت گئے میں ایک بار بھی ازدواجی فرائض کی ادائیگی ممکن نہیں ہو پائی۔ 
اپنی دردناک داستان بیان کرتے ہوئے اس شخص نے لکھا ہے کہ’’میری شادی کو سات سال ہوچکے ہیں۔ میں شدید جنسی تحریک رکھنے کے باوجود آج تک اپنی اہلیہ کے ساتھ ازدواجی فرائض ادا نہیں کرپایا۔ اس کی بنیادی وجہ میری اہلیہ ہی ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جسمانی لمس سے وہ لطف اندوز نہیں ہوتی اور ازدواجی فرائض کا نام سننے کی روادار نہیں۔‘‘ 
شادی شدہ زندگی کا ایک طویل عرصہ غیر شادی شدہ حالت میں گزارنے کے بعد اب اس شخص کا حوصلہ جواب دیتا نظرآتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ’’میں یہ صورتحال سات سال سے برداشت کررہا ہوں لیکن اب مجھے محسوس ہونے لگا ہے کہ میری زندگی ضائع ہورہی ہے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ اپنی بیوی کو نفسیاتی مشاورت کے لئے لے جاؤں لیکن وہ اس کے لئے بھی تیار نہیں۔ اب میرے سامنے دو ہی راستے ہیں ۔یا اپنی جسمانی ضرورت اور خواہش کو دل میں ہی دبائے اس دنیا سے چلا جاؤں، یا اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلوں۔ شاید آپ کے خیال میں دوسرا راستہ چننے میں دشواری نہیں ہونی چاہیے، مگر میں اپنی بیوی سے محبت کرتا ہوں اور اسے چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں۔ اگر یہ ایسا آسان ہوتا تو میں سات سال اس عذاب میں کیوں گزارتا، لیکن اب یہ عذاب مزید برداشت بھی نہیں ہو پا رہا۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -