نوجوان لڑکی نے شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا کو موبائل پر ایسا شرمناک ترین کام کرتے دیکھ لیا کہ شادی ہی کینسل کردی فحش فلمیں دیکھنے کی عادت نے دولہا کے سارے خواب توڑ دئیے، تقریب سے چند گھنٹے قبل شادی ٹوٹ گئی کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی نے شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا کو موبائل پر ایسا شرمناک ترین کام ...
نوجوان لڑکی نے شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا کو موبائل پر ایسا شرمناک ترین کام کرتے دیکھ لیا کہ شادی ہی کینسل کردی فحش فلمیں دیکھنے کی عادت نے دولہا کے سارے خواب توڑ دئیے، تقریب سے چند گھنٹے قبل شادی ٹوٹ گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی لڑکی کلیر ڈالٹن کے لئے پچھلے کئی روز ایک خواب جیسے تھے کہ اس کے بچپن کے دوست کے ساتھ اس کی شادی ہونے والی تھی، مگر پھر شادی سے محض ایک ہفتے قبل کچھ ایسے انکشافات سامنے آ گئے کہ کلیر کے سب خواب کرچی کرچی ہو گئے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بچپن کے دوست اور منگیتر نے ایک ایسی بات چھپا رکھی تھی جو انہیں کسی صورت قبول نہیں ہو سکتی تھی۔ 
کلیر کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن شادی سے محض ایک ہفتہ قبل پتا چلا کہ اُن کا منگیتر فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے اور بدقسمتی سے اس کی دلچسپی غیر فطری جنسی فعل میں ہے۔ کلیر نے اتفاق سے اُس کا موبائل فون دیکھا تو پتا چلا کہ اُس نے ایک فحش ویب سائٹ کے متعدد پیج کھول رکھے تھے اور ان پیجز سے صاف ظاہر تھا کہ اس کی جنسی خواہشات غیر فطری قسم کی ہیں۔ 
کلیر کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنے منگیتر سے بات کی تو وہ کافی شرمندہ نظر آیالیکن جب اس سے پوچھا کہ آیا وہ غیر فطری جنسی عمل میں دلچسپی رکھتا ہے تو اُس نے انکار کر دیا۔ کلیر سب کچھ دیکھ چکی تھی لہٰذا اُس نے اپنی بات پر اصرار جاری رکھا اور بالآخر اُن کے منگیتر نے تسلیم کر لیا کہ وہ غیر فطری جنسی فعل میں دلچسپی رکھتا ہے۔ 
کلیر کا کہنا ہے کہ اول تو وہ اس بات کو پسند نہیں کرتیں کہ ان کا شریک حیات فحش مواد دیکھنے کا عادی ہو اور یہ بات تو ان کے لئے ہرگز قابل قبول نہیں کہ وہ غیر فطری جنسی عمل میں دلچسپی رکھتا ہو۔ انہوں نے شادی سے محض ایک ہفتہ قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے منگیتر کو جواب دے دیا ہے۔ اب ان کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -